ہنگو، گیس سلنڈر کا دھماکا،ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:53

ہنگو، گیس سلنڈر کا دھماکا،ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء) ہنگو میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،دھماکا غبارے میں گیس بھرنے کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

وراستہ چوک کی دکان میں غبارہ بھرنے والے سلنڈر میں غبارے میں گیس بھرنے کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے خان محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق اورایک شخص طوری گل معمولی زخمی ہو گیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :