سپر ہٹ ہالی ووڈ فلم ’’دی ممی‘‘ کے ری میک ’’ دی ممی ری بوٹ‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

فلم اگلے سال نو جون کوامریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:53

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) سپر ہٹ ہالی ووڈ فلم ’’دی ممی‘‘ کے ری میک ’’ دی ممی ری بوٹ‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ’’دی ممی ری بوٹ‘‘ کی کہانی ایک شہزادی کے گرد گھومتی ہے جسے اقتدار چھین کر قتل کر دیا جاتا ہے صدیوں بعد یہ شہزادی مصر کے صحرا میں اپنے مقبرے سے پھر نمودار ہو تی ہے اور پورے مصر میں دہشت پھیلا دیتی ہے ،ْ فلم کی ہدایات ایلیکس کرٹز مین نے دی ہیں فلم میں مرکزی کردار ٹام کروز اور صوفیہ بوٹیلا نے نبھایا ہے نمایاں اداکاروں میں رسل کرو، جیک جانسن، شینا نگائی ، جیسن میتھیوسن اور ڈیلن اسمتھ شامل ہیں فلم اگلے سال نو جون کوامریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :