پاکستانی نژاد امریکی شخص ساجد تارڑ نے نواز شریف اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک کال کو ممکن بنایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:19

پاکستانی نژاد امریکی شخص ساجد تارڑ نے نواز شریف اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک ..

نیویارک (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2016ء) : گذشتہ چند دنوں میں پاکستانی میڈیا سمیت امریکی اور غیر ملکی میڈیا میں بھی نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مابین ہوئی ٹیلی فونک گفتگو کے چرچے تھے تاہم یہ بات سامنے نہیں آئی تھی کہ آخر ان دونوں رہنماؤں کے مابین رابطہ کروانے کے پیچھے کون سی شخصیت ہے، تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ٹیلی فونک گفتگو کو پاکستانی نژاد امریکی شخص ساجد تارڑ نے ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں ساجد نے بتایا کہ پاکستانی ٹرانزیشن ٹیم میرے ذریعے ٹرمپ تک پہنچی۔ ساجد کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر بھارتی وزیر اعظم کے ٹرمپ کو فون کے بعد پاکستانی وزیر اعظم کی بھی ٹرمپ سے بات ہونا ضروری ہو گیا تھا۔