جدہ: مملکت میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں،وزارت ِ لیبر کے وزیر مفرج الحقبانی بھی تبدیل ،

ہفتہ 3 دسمبر 2016 09:26

جدہ: مملکت میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں،وزارت ِ لیبر کے وزیر ..

ریاض:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016): سعودی فرمانراہ شاہ سلمان نے اعلی ٰ عہدوں پر براجمان افراد کے محکموں میں ردوبدل کیا ہے ۔نئے حکم نامے کے تحت سعودی وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی کے وزیر مفرج الحقبانی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پر علی بن ناصر الغفیس کوعہدہ دے دیا گیاہے . سعودی علما کونسل میں بھی تبدیلیاں کرنے کی توقع کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے افتاح کونسل کے چند ممبران کے عہدوں میں توسیع کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے ہیں۔ سعودی شوری ٰ کونسل نے 29خواتین کو بھی نئے عہدوں سے نوازہ ہے ۔ان میں جدہ سپورٹس کمپنی کی سی ای او لینا المعینا بھی شامل ہے ۔لینا کو اپنی تقرری کا سن کا یقین ہی نہیں آیا ۔ صالح بن مینی الخیلوی کو ڈائریکٹر جنرل آف سعودی کسٹمز کا عہدہ سونپ دیا گیاہے ۔