جدہ: رواں سال عمرہ زائرین سے ویزا فیس نہیں لی جائےگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

ہفتہ 3 دسمبر 2016 09:06

جدہ: رواں سال عمرہ زائرین سے ویزا فیس نہیں لی جائےگی،سعودی وزارت حج ..

جدہ:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر 2016):سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کا کہناہے کہ رواں سال عمرہ زائرین زائدفیس نہیں لی جائےگی،سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق آیندہ سال دوسری مرتبہ آنے پر2ہزارریال فیس اداکرنی ہوگی،پاکستانی،بھارتی اورمصری عمرہ کمپنیوں کو ن نئے قوانیں وضوابط سے آگاہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند ماہ سےسعودی وزارت برائے حج وعمرہ کے قوانین میں تبدیلیاں شروع کر رکھی تھیں،اب وزارت حج وعمرہ نے ان نئے قوانین کو منظور کر لیا ہے۔ اب اگلے سال سے عمرہ کرنے والے افراد کو پہلی دفعہ پر ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی .جبکہ اگلے سا ل پہلی دفعہ کے بعد ویز ا فیس جمع کروانی پڑے گی.