ریاض: واٹس ایپ پر نیلی ہونے والے ٹِک کی وجہ سے شہری نے طلاق دے دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 09:00

ریاض: واٹس ایپ پر نیلی ہونے والے ٹِک کی وجہ سے شہری نے طلاق دے دی

ریاض: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) :سعودی عرب میں طلاق کی شرح عرب خطے میں سب سے زیادہ ہے ۔ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ طلاقیں سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کے بے جا استعمال کی وجہ سے ہورہی ہیں ۔ اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ جدہ کے علاقے میں ایک سعودی شہری نے اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے طلاق دے دی کہ اس نے واٹس ایپ پر اسکا پیغام دیکھنے کے بعد اس کی بات کا جواب نہیں دیا تھا ۔

(جاری ہے)

سعودی شہری نے اپنی بیوی کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا اورکہ ” تم وہاں ہو“ پیغام ملنے کے بعد واٹس ایپ کے فیچر جس میں پیغام دیکھے جانے کے بعد بھیجنے والے کو نیلے رنگ کے دو نشان ”ٹِک “ دکھائی دیتے ہیں ۔ مذکورہ شہری کے موبائل فون پر بھی پیغام بھیجنے کے بعد دونوں پیغام نیلے ہوگئے ۔جس کے بعد سعودی شہری نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اپنی بیوی کو طلاق بھجوادی ۔