دبئی:قومی دن کے موقع پر دبئی اتحاد میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 09:00

دبئی:قومی دن کے موقع پر دبئی اتحاد میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا

دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) :دبئی کے حکمران اور شہری آج کل قومی دن کی تقریبات منانے میں مصروف ہیں ۔ اس موقع پر متعدد نئے منصوبوں کا اعلان اور افتتاح کیا گیاہے ۔آج خلیفہ بن زید النہیان نے دبئی اتحاد میوزیم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ محمد بن راشد المکتوم ، شیخ زید بن النہیان اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ افتتاح کے علاوہ اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اماراتی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی شہریوں کی کثیر تعداد نے ان تقاریب میں شرکت کی او ر امارات کے قومی دن کو یادگار بنایا۔