جدہ: فلپائنی شہریوں کو ویزے جاری کرنے میں دنیا میں دوسرے نمبر پرہیں

ہفتہ 3 دسمبر 2016 09:00

جدہ: فلپائنی شہریوں کو ویزے جاری کرنے میں دنیا میں دوسرے نمبر پرہیں

جدہ: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) : ایک رپورٹ کے مطابق منیلا میں قائم سعودی ایمبسی روزانہ کی بنیاد پر 1000ورک ویزے جاری کر رہی ہے ۔اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو فلپائینی شہریوں کو ویزے جاری کرنے میں دنیا میں دوسرا مقام حاصل ہے ۔ صرف امریکہ میں فلپائنی شہریو ں کی تعداد سعودی عرب سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی سفارت خانے کا کہناہے کہ اس وقت مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔

ان میں کارپینٹر، مکینکل ورکس، الیکٹرونکس ، گھریلوملازمائیں شامل ہیں ۔ سعودی عرب میں فلپائینی شہریوں کو ملازمت کے کثیر مواقع مل رہے ہیں۔ سعودی شہریوں کا کہناہے کہ فلپانئی شہری اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں اور خاص طور پر گھریلو ذمہ داریاں باقی شہریت کے افراد سے بہتر انجام دیتے ہیں ۔