عمان: شہری سردی کے موسم میں ہیٹر کا استعمال کریں: سول ڈیفنس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:57

عمان: شہری سردی کے موسم میں ہیٹر کا استعمال کریں: سول ڈیفنس

عمان: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) : عمانی پبلک اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس ( پی اے سی ڈی اے ) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی کے موسم میں ہیٹروں کا استعمال دیکھ کریں ۔ایسے موسم میں ہیٹر کی وجہ سے گزشتہ سال آگ کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمان میں سردی کے موسم میں کئی گاؤں اور دیہات میں ہیٹروں کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔سردی کے موسم میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں میں ہوا کے گزرنے کا انتظام ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ گیس لیگج کی صورت میں آگ لگنے کا خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔رات کے اوقات میں آگ جلا کر سونا بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے ۔