ابو ظہبی : جبل جیس 2017کے اوائل میں مکمل کر لی جائے گی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:53

ابو ظہبی : جبل جیس 2017کے اوائل میں مکمل کر لی جائے گی

ابو ظہبی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) :ابوظہبی کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک ورکس کے ترجمان کاکہناہے کہ تقریباََ36کلومیٹر لمبے جبل جیس روڈ کو اپریل کے مہینے تک مکمل کر لیا جائے گا۔جبل جیس کے منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے ۔اس سڑک کے مکمل ہونے سے وادی البین کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچے گا۔جبل جیس روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس نصب کر دی گئی ہیں ۔ایل ای ڈی لائٹس مکمل طور پر سولر پاور سے چلائی جا رہی ہیں ۔سڑک پر نکاسی آب کا بہترین نظام ترتیب دیا گیاہے ۔