جدہ: ریسٹورینٹس اور دیگر جگہوں پر کیمرے نصب کرنے سے غیر ملکی ورکروں کو غلط کاموں سے روکا جاسکتاہے : سعودی شہری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:53

جدہ: ریسٹورینٹس اور دیگر جگہوں پر کیمرے نصب کرنے سے غیر ملکی ورکروں ..

جدہ: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) :سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلنگ ، کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والے متعددکاموں ، اور دیگر جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ان کے مطابق اگر ان جگہوں پر کیمرے نصب کر دیے جائیں تو ان کی کارکردگی بہت بہتر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایسے غیر ملکی جو شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگاتے ہیں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ہیں یا ایسی اشیاء تیار کرتے ہیں جوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہ بنائی گئی ہوں ۔

ان ورکروں کے کام کرنے والی جگہوں پر کیمرے نصب کرنے سے ایسی غلط کاموں سے روکا جا سکتاہے ۔ متعدد شہریوں کا یہ بھی کہناتھا کہ ہمیں ان غیر ملکی شہریوں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے تا کہ ان کا دل بھی اپنے مالک کی وفاداری کرنے کے لیے کرے ۔ بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرکے بہترین نتائج حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔