جدہ: کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے موضوع پر اگلے سال کانفرنس منعقد کی جائے گی: ایف سی ایس

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:53

جدہ: کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے موضوع پر اگلے سال کانفرنس منعقد کی ..

جدہ : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) : سعودی عرب میں دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں کھانے کا ضیاع سب سے زیادہ ہوتاہے ۔ْ سعودی عرب کی فوڈ چیریٹی سوسائیٹی کے زیرِ انتظام سعودی عرب میں کھانا بچانے کے موضوع پرپہلی کانفرنس 2017کے اوائل میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر البرجیس کا کہناہے کانفرنس کا لوگو ” کھانا کا ضیاع اور اسکابچاؤ“ کے نام سے کیا جائے گا۔سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ2015میں 12,000کھانے کے پیکٹ روزانہ ضائع ہوئے ۔فو د چیریٹی سوسائٹی کانفرنس میں سعودی عرب سمیت بیرونی ممالک سے بھی مندوبین کو بلوایا جائے گا۔