کویت سٹی : بجلی کی تاریں چرانے والے بنگلہ دیشی گروہ کے ارکان گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:45

کویت سٹی : بجلی کی تاریں چرانے والے بنگلہ دیشی گروہ کے ارکان گرفتار

کویت سٹی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) : کویت خفیہ پولیس مختلف علاقوں سے حکومتی محکموں کی رکھی گئی بجلی کی تاروں کو چرانے والے گروہ کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کو متعدد جگہوں سے شکایات اس گروہ کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس گروہ کر گرفتار کر نے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی تھی ۔ْ خفیہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان چوروں کی شناخت کی اور ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارکر چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ان چاروں افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزمان سے 110کلو گرام تانبے کی تاریں برآمد کر لی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔