دبئی : 97بچوں کو امارات کی شہریت دے دی گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:45

دبئی : 97بچوں کو امارات کی شہریت دے دی گئی

دبئی: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) : امارات کی خواتین جنہوں نے بیرون ممالک رہنے والے افراد سے شادیاں کی اور ان سے بچے بھی ہوئے ان میں سے 97بچوں کو قومی دن کے موقع پر امارات کی شہریت دیدی گئی ۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بچوں کے والدین کے علاوہ متعدد اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں اماراتی ماؤں کے بچوں کے شہریت دی گئی ، اس سے پہلے مئی میں بھی تقریباََ150بچوں کو امارات کی شہریت دی گئی تھی ۔واضع رہے کہ ایسی خواتین جنہوں نے غیر ملکیوں سے شادی کی ہوتی خاص قوانین اورتقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ان کے بچے بھی اماراتی شہریت کے حامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے ۔