ریاض: گزشتہ 24گھنٹوں میں طوفانی بارشوں سے 3افراد ہلاک ، جبکہ متعدد زخمی ہوئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 08:45

ریاض: گزشتہ 24گھنٹوں میں طوفانی بارشوں سے 3افراد ہلاک ، جبکہ متعدد زخمی ..

ریاض: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،03نومبر2016) : سعودی عرب میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہے ۔ان بارشوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔سعودی سول ڈیفنس حکا م نے 335افراد کو پچھلے 24گھنٹوں میں ریسکیو کیا گیا۔ بچائے جانے والے افراد میں302کا تعلق ریاض ، 2کا مکہ ، 21کا مشرقی صوبے اور پانچ افراد کا تعلق عسیر ریجن سے ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے ہفتے بھی جاری رہنے کی توقع ہے ْ۔