واشنگٹن، پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کیلئے پاکستان ایمبیسی فورم قائم کر دیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:11

واشنگٹن ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے کیلئے ’’پاکستان ایمبیسی فورم‘‘ کے نام سے سفارتی مہم کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس پلیٹ فارم سے پالیسی ساز اداروں اور ماہرین سے رابطے کئے جائیں گے۔ فورم کے زیر اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ’’پاکستان میں انرجی کی صورتحال‘‘ پر غور کیا گیا۔ اس سیشن میں امریکی حکومت، عالمی بینک، آئی ایم ایف کے حکام سمیت مختلف تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :