مظفرگڑھ،دوموٹرسائیکلوں میں تصادم،دوبھائیوں سمیت تین افراد جاںبحق

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:54

مظفرگڑھ۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)مظفرگڑھ کے قصبہ مرادآباد میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

, حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا,ریسکیو 1122 کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ مرادآباد کی بستی کھنگن شمالی میں ایک موٹر سائیکل جو کہ مظفرگڑھ کی جانب آرہا تھا, مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گیا. تصادم اتنا شدید تھا کہ دو بھائی خالدعمر 19 سال اور سجیب عمر 8 سال جبکہ محمد عاقب عمر 24 سال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فاطمہ ,بسمہ اور ثاقب زخمی ہوگئی. لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہی. تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔