بحریہ یونیورسٹی کے 16 ویں کانووکیشن میں ہری پور کے نوجوان باسط علی کی نمایاں پوزیشن

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:54

ہری پور۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) بحریہ یونیورسٹی کے 16 ویں کانووکیشن میں ہری پور کی یونین کونسل بیڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان باسط علی نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ ضلع ہری پور کی سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے ایم ایس الیکٹریکل انجینئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے باسط علی کے والد نے ایڈمرل محمد ذکا الله چیف آف نیول سٹاف سے گولڈ میڈل وصول کیا۔ ہری پور کے شمال مشرق میں واقع یونین کونسل بیڑ کے عوام میں باسط علی کی طرف سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے دل کھول کر باسط علی اور ان کی فیملی کو علاقہ کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔