دسمبر کو ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی ووٹر ڈے منایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:54

ہری پور۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور فضل حکیم نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی ووٹر ڈے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کے اندر ووٹ کے حوالہ سے شعور اجاگر کیا جائے، تمام تعلیمی اداروں میں سربراہان ووٹ کی اہمیت اجاگر کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے آفس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر فضل محمود، اے ڈی او پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سرفراز خان ترین، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ ملک حق نواز، کریم خان فیملی پلاننگ، ساجد محمود ہدف، عرفان ناصر اقلیتی ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، حسرت خان سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس، ڈاکٹر شیر بہادر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہریپور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیم و آگاہی پروگرام برائے عوام کے تحت عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 7 دسمبر کو واک کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹی ایم اے ہال میں مذکورہ دن کی مناسبت سے سیمینا ر کا انعقاد کیا جائے گا، اسی دن الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خصوصی کائونٹر بھی بنایا جائے گا جس میں شہریوں کو ووٹ کے اندراج، درستگی اور تبدیلی کے حوالہ سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :