عدالت نے واپڈا ہائوس پر محکمہ ایکسائز کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز غیر آئینی قرار دیدئیے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:49

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ہائوس پر محکمہ ایکسائز کی طرف سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کے نوٹسز غیر آئینی قرار دیکر کالعدم کر دیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے واپڈا اتھارٹی کی طرف سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ صوبائی محکمے کسی بھی وفاقی محکمے اور ادارے پر ٹیکس عائد نہیں کر سکتے، واپڈا نے موقف اختیار کیا تھاکہ واپڈا وفاقی حکومت کا ذیلی ادارہ ہے، وفاقی حکومت کے اداروں پر صوبائی حکومت پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کر سکتی، آئین کے آرٹیکل ایک سو پینسٹھ کے تحت وفاقی حکومت کے ادارے پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی حکومت کسی بھی وفاقی حکومت کے ادارے سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کر سکتی ہے، ہائوس سارا کا سارا سرکاری مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہو رہا بلکہ اس عمارت میں درجنوں ایسی دکانیں ہیں جنہیں آگے کرایہ پر دے کر کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے سناتے ہوئے عدالت نے واپڈا ہائوس کو بھجوائے گئے ڈیڑھ کروڑ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :