ویںکورس ’’موٹیویشن ‘‘اختتام پذیر
ْترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو صرف تعلیم کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ، ڈاکٹر شاھد رشید بٹ
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:48
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمانِ خصوصی اعزازی کونسلر جنرل ریپبلک آف گھانا ڈاکٹر شاھد رشید بٹ نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر نگرانی 34ویںتربیتی کورسس ’’موٹیوشن‘‘ کے شرکاء سی ڈی اے افسران سمیت اسلام آباد کی بیشتر18 یونیورسٹیوں(پرسٹن، قائداعظم، بحریہ، فاطمہ جناح، نمل، اسلامک، کامسیٹ، ایریڈ ) کے طلباء و طالبات و دیگر وفاقی ملازمین سے جنا ح کنونش سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ روز بروز ان کورسسز میں شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعدادسی ڈی اے ٹریننگ میں معیاری ٹریننگ کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے ایسے ٹریننگ پروگرامز کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کورس کے عنوان ’’موٹیویشن ‘‘ پربھی روشنی ڈالی جس سے شرکاء بہت زیادہ مستفید ہوئے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی ثناء اللہ امان ، نے شرکاء کو خوش آمدید کہااور ایسی دیگر ٹریننگز کو جاری رکھنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا تاکہ ایسی ٹریننگ سے شرکاء کی عملی زندگی میں ثمرات رونما ہو سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کورس کا انتخاب شرکاء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ۔سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز اور سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد سلیمان خان وڑائچ کی خصوصی توجہ اور بھرپور تعاون کے ساتھ کوشاں ہے جو مستقبل میں بھی ایسی ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گی۔کورس کے ٹرینرز میںلیکچرار سبینہ شیرازی، ڈاکٹر علی ساجد، پروفیسر خالد محمود(پروسٹن بیونیورسٹی) پروفیسر حمیرا صدیقی(قائداعظم یونیورسٹی) اور ڈاکٹر عبدالبصیر قاضی شامل تھے۔ شرکاء نے اس ٹریننگ کو بہت سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی اور بھی ٹریننگ کروائی جائیں جس کی طالبعلموں کو اشد ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.