پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے،عالمی منڈی میں تیل سستا اور پاکستان میں مہنگا،حکمران غریب عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں،

پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد اور دیگر کا بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،ابراررضاایڈووکیٹ نے پٹرول کی قیمتوں میں بلاجوازاضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ترین قیمتیں ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،ہمسایہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں کمک کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عوام سے ریلیف چھینا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمران مسلسل پٹرول کی قیمتوں سے عوام کی جیبیں کاٹ رہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سٹریٹ کرائم کئی گناہ بڑھ چکے ہیں، شہری ٹریفک اشاروں پر لٹ رہے ہیں،جبکہ ن لیگ کے رانے اور خواجے پنجاب کے پر امن ہونے کے جھوٹے بیانات سے عوام کو گمراہ اور دہشت گردوں اور لٹیروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،انہوںنے کہا کہ قیمتوں میضں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا،

متعلقہ عنوان :