اسلام آباد، مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،52مشتبہ افرادزیرحراست

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،52مشتبہ افرادزیرحراست،جنرل ہولڈ اپ کے دوران22مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ۔ یہ سرچ آپریشن تھانہ انڈسٹریل ایریا علاقہ عیسیٰ نگری ، کچی آباد ی ، سیکٹر I-9/1،منڈی موڑ ،IJPروڈ ،سبزی منڈی اور گرد ونواح میں کیا گیامزید تحقیقات جاری ہے ۔

دیگر کاروائیوں میں اسلام آباد پولیس نے 4ملزمان کو گرفتا ر کرکے انکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریاکے SHOخالد محمود اعوان اور تھانہ سبزی منڈی کے SHOانسپکٹر ارشد علی نے دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ علاقہ عیسیٰ نگری ، کچی آباد ی ، سیکٹر I-9/1،منڈی موڑ ،IJPروڈ ،سبزی منڈی اور گرد ونواح میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سرچ آپریشن کے دوران 52مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہی- پولیس نے ناکہ بندی کے دوران22 موٹر سائیکل کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا جن متعلق تحقیقات کی جا ر ہی ہیں ، ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

علاوہ ازیں تھانہ کراچی کمپنی کے سب انسپکٹر شمس اکبر نے دوران گشت 2ملزمان حبیب اللہ اور انصر مسیح کو گرفتار کرکے 750گرام چرس برآمدکی ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں 2مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کے محمد زبیر ASIنے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم راشد محمود کے انکشاف و نشاندہی پر واردات میں استعال ہونے والا اسلحہ 30بور پسٹل معہ 3روند برآمدکرلیے ۔ایک اور کاروائی کے دوران اسی ملزم سے مہران کار DZ-844مالیتی6لاکھ روپے برآمد کی جو مدعی مقدمہ ادریس احمد نے شناخت کرلی ہے ۔اس ملزم کے خلاف 2مقدمات درج کرلیے گئے ۔