وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے کی اہلیت کے خلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے 19دسمبر تک احمد اقبال سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:47

وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے کی اہلیت کے خلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی اہلیت کے خلاف درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے 19دسمبر تک احمد اقبال سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی اہلیت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں نارووال کے رہائشی وقاص قدیر شیخ کی درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں میں ہوئی جہاں درخواست گزار کی طرف سے سردار کلیم الیاس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ احمد اقبال کو سیاسی طور پر نوازنے کیلئے نارووال سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلامقابلہ ممبر ضلع کونسل بنوایا گیا اور اس کیلئے الیکشن شیڈول کے دوران ہی احمد اقبال کا ووٹ شہری علاقے سے دیہی علاقے میں منتقل کیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد ووٹوں کی منتقلی نہیں ہو سکتی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ تمام غیرقانونی کام کرنے کیلئے اس لئے اثر و رسوخ استعمال کیا کیونکہ ان کا بیٹا احمد اقبال ناروال سے چیئرمین ضلع کا امیدوار ہے، انہوں نے استدعا کی کہ وفاقی وزیر کے بیٹے احمد اقبال کو ممبر ضلع کونسل کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے احمد اقبال اور الیکشن کمیشن سے انیس دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :