معاشرتی اور اقتصادی خوشحالی کو کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے، جب حکومتیں کرپشن پر ہاتھ ڈالتی اور اپنے عوام پر خرچ کر تی ہیں تو معاشرے خوشحال ہوتے ہیں، پنجاب کی پولیس شریف خاندان کے گھر کے نوکر بن چکے ہیں آئی جی شریفوں کے پائوں
میں بیٹھے رہتے ہیں، وہاں پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ، میرے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئیں قصور یہ ہے کہ پانامہ پر پرامن احتجاجی آواز بلند کرتا رہتا ہوں، یہ قوم کی جنگ ہے اور اس قوم کی جنگ کو میں اُدھورا نہیں چھوڑ سکتا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سوات میں 84 میگاواٹ گورکین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:47
(جاری ہے)
پاکستان سے سرمایہ کاروںنے دوسرے ملکوں کا رخ اسلئے کیا کہ یہاں اداروں میں کرپشن عروج پر تھی اور یہ کرپشن سیاسی آقائوں کے ایماء پر ہوتی رہی حتیٰ کہ پاکستان کے اپنے سرمایہ کاروں نے بنگلہ دیش جیسے ترقی پذیر ملک کا رخ کیا۔
جب کرپشن ہوتی ہے تو سرمایہ کار، سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ ر وک لیتے ہیں۔انہوںنے خیبرپختونخو اکے وزیراعلیٰ اور پوری ٹیم کو اُونچی سطح پر کرپشن کے خاتمے پر مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی کی بنیادشفاف طریقے سے رکھ کر نئے خیبرپختونخوا کی سوچ کو عملی جامہ پہنایا ۔تاریخ میں پہلی بار پن بجلی کے شعبے میں چھ پراجیکٹس کیلئے 72 سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔اس سے پہلے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری سے کتراتے تھے اب انہیں پتہ ہے کہ اداروں میں کرپشن نہیں اور اُن سے کوئی رشوت نہیں مانگے گا۔عمران خان نے کہاکہ قوموں کی ترقی کیلئے دو اہم نکات ہوتے ہیں کہ وہاں کے ادارے مضبوط کئے جائیں جس میں کرپشن ، اقرباء پروری اور بدعنوانی نہ ہو اور دوسرا حکومت عوام پر سرمایہ کاری کرے ۔ انہوںنے کہاکہ جب خیبرپختونخوا میں پولیس کو ادارے کے طور پر مستحکم کیا گیا اس میں سیاسی مداخلت ختم کی گئی کرپشن اور سفارش کا خاتمہ کیا گیا تو یہاں پر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی جب کے اس کے برعکس پنجاب اور سندھ میں جرائم میںنمایاں اضافہ ہوا یہ ہوتا ہے کرائم فائٹنگ اور کرائم پروموٹنگ جو ادارے آزاد اور خود مختار ہوں وہ ہر حالات میں ڈیلیور کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کی پولیس شریف خاندان کے گھر کے نوکر بن چکے ہیں آئی جی شریفوں کے پائوں میں بیٹھے رہتے ہیں وہاں پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے حتی کہ میرے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئیں میرا قصور یہ ہے کہ میں پانامہ پر پرامن احتجاجی آواز بلند کرتا رہتا ہوں یہ قوم کی جنگ ہے اور اس قوم کی جنگ کو میں اُدھورا نہیں چھوڑ سکتا ۔عمران خان نے کہاکہ کتنی شرم کی بات ہے کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ پر شیلنگ کی گئی ۔ پنجاب پولیس کو غیر قانونی طور پر پرامن احتجاج روکنے کیلئے استعمال کیا گیا جو ساری دُنیا نے دیکھا کہ پنجاب کی پولیس کتنی سیاست زدہ ہو چکی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ جب آپ غریبوں پر خر چ کرتے ہیں تو یہ آپ اپنا دینی و ملی فریضہ ادا کرتے ہیں اس ملک پر ایک مراعات یافتہ ٹولہ مسلط ہے ۔جس کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں لیکن خیبرپختونخو انے منصفانہ نظام کے ذریعے اسلوب حکمرانی کا نیا نظام متعارف کرایا۔ صرف تعلیم کے شعبے میں 34 ہزار سے زیادہ طلباء پرائیوٹ اداروں سے سرکاری تعلیمی ادارون کی طرف گئے ۔ صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی اور جب پولیس سے عوامی خدمت کا کام لیا جانے لگا تو پولیس نے مایوس نہیں کیا اور عوامی خدمت میں لگ گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے 45 فیصدبچے غذائی نشوونما کی قلت کی وجہ سے قد کی کمی اور ذہنی طورپر پسماندگی کا شکار ہیں۔وہ کیسے امیروں کے بچوں کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ہم غریب اور کمزور کے حق کیلئے کھڑے ہیں میرے سامنے یہ چیلنج ہے اور جس طرح ہماری پیغمبرؐ نے مدینہ میں فلاحی ریاست قائم کی۔ وہ ہمارے مشعل راہ اور ایک نمو نہ ہے۔ ہم اس کی روشنی میں صوبائی حکومت کی ٹیم کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و آشتی اور فلاح و بہبود پر مبنی ایک فلاحی معاشرے کی داغ بیل ڈال رہے ہیں جو پورے ملک کیلئے ایک مثال اور نمونہ ہو گا ۔ہم اس میں کتنے آگے جاسکتے ہیں یہ وقت بتائے گا کیونکہ ہمارے ملک کے حالات ایسے آچکے ہیں کہ معمولی چوری میں غریب کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ ارب پتی حکمرانی کرتے رہتے ہیں یہ دو قوانین نہیں چل سکتے طاقتور اور کمزور کیلئے ایک ہی ترازو ہونا چاہیئے انہوںنے کہاکہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ سیاست میں آکر لوگ کیسے ارب پتی بن جاتے ہیں۔ یہ اقتدار کو اپنے مفادات میں استعمال کئے بغیر ممکن ہی نہیں۔پانامہ لیکس پر ہم عدالت سے انصاف کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں ۔ یہ اس ملک کے مستقبل اور تقدیر کا مسئلہ ہے ۔ اس پر اگر مگر اور چو چراں نہیں ہوگی اور نہ ہم اپنے موقف سے ہٹیں گے ۔پن بجلی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس سے مقامی لوگوں کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور یہ بجلی ماحول دوست بھی ہو گی یہ کوئلے سے پیدا ہونے والے ماحول دشمن بجلی سے بہتر ہے۔ بین الاقوامی طور پر اقوام کوئلے سے بجلی پیدا کرنا چھوڑ چکے ہیں لیکن چونکہ ہمارے ہاں اس میں حکمرانوں کیلئے کچھ ہے اس لئے وہ کوئلے جیسے ماحول دشمن بجلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.