حکومت پنجاب ہسپتالو ںمیں علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے،اظفر ضیاء

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

ڈی جی خان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے وارڈز کی صفائی کے معاملات کا ٹھیکہ 20لاکھ روپے ماہانہ پر دیا جارہا ہے ، آئندہ ہفتے ورک آرڈر جاری کر دیئے جائیں گے ،350بستر کے حامل سنٹرلی ایئرکنڈیشنڈ آٹھ وارڈ ز کی تعمیر جون 2017ء تک مکمل کر لی جائے گی،اس منصوبے پرتقریبا اڑھائی ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، ہسپتال کی خراب مشینری کی مرمت کیلئے 15دسمبر کو ٹینڈر کھولے جائیں گے ، یہ با ت کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء کی زیر صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساسیت کے حوالے سے ہسپتال کے فاضل مواد کو علیحدہ کیا جائے گا، ڈرپ ،سرنجز وغیرہ کو ریڈ بکٹ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ انسیلیٹر کے ذریعے محفوظ تلفی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ فاضل مواد کیلئے ہر وارڈ میں سرخ ، پیلے اور سبز رنگ کے باکس رکھے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروفیشنل گارڈز فراہم نہ کرنے پر سکیورٹی ایجنسی کا ٹھیکہ منسوخ کر کے بلیک لسٹ کرنے جبکہ پارکنگ اور طبی ٹیسٹ فیس کی وصولی سے متعلق حکومتی پالیسی طلب کی جائے گی ،اسی طرح انڈور مریضوں کیلئے باہر کی ادویات تجویز نہ کرنے اور سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ریپ کے داخلے کی پابندی پر عملدرآمد کرایاجائے گا ، ادویات کی ایل پی کیلئے متعلقہ میڈیکل سٹور 24گھنٹے کھلا نہ رکھنے اور تجویز کردہ ادویات کی عدم فراہمی پر ٹھیکہ منسوخ کر دیا جائے گا،ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء نے کہاکہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالو ںمیں بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے ، ایکسرے ، الٹرا ساونڈ اور دیگر ٹیسٹ فیس کا شیڈول نمایاں جگہ پر آویزاں ہونا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز پر مشتمل نگران کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصد ہسپتال کے معاملات بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنا ہے، انہوںنے کہاکہ ہسپتال کی 24گھنٹے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، اجلاس کو بتایاگیاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں ٹیسٹ فیس کی شرح نشتر اور دیگر ہسپتالوں کی نسبت کم ہے اور تعطیلات کے باوجود ہسپتال کے فارماسسٹ کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے ، اجلاس میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر شاہ زمان ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منورعباس ، ایم ایس ڈاکٹر موسی کلیم ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز سرفراز مگسی ، عبدالغفور غفاری ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز عبدالمجید ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین ، اے پی ایم او ڈاکٹر حامد حیات ، ڈاکٹر حسنین ارشا د نوحی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء نے ہسپتال کے لانز کی تیاری کا بھی جائزہ لیا او رضروری احکامات جاری کیے ۔

متعلقہ عنوان :