پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں،18افراد گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:45

ملتان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 18افراد کوگرفتار کرلیا،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گلگشت نے ملزم کامران سے 8لیٹر شراب دیسی اور تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عمران سے 125گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، اسی طرح پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم احمد احسن سے 5لیٹر شراب دیسی ، تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم محمد سعید سے 10لیٹر شراب،تھانہ بستی ملوک نے ملزم تنویر الحسن سے رپیٹر برآمد کر کے حراست میں لے لیا،پولیس نے ممتازآباد اور بہائوالدین زکریا کے علاقوں میں واقع جوئے کے اڈوں پر چھاپے بھی مارے ،اس دوران پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم لیاقت اور تھانہ بی زیڈ نے ملزمان جعفر ، ساجد ، غلام مصطفی، آصف ، فیاض ، مظہر ، شاہد ، اللہ بخش اور اقبال کوقابو کرکے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم بھی برآمد کرلی،دریں اثناء ملتان پولیس نی2اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سی2ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے،علاوہ ازیں پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران112نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں421نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی104موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرکرائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :