ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کے دیہی علاقوں میں کروڑوں روپوں سی11 سڑکوں کی تعمیر و کشادگی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،ترجمان پرونشل ہائی ویز

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کے دیہی علاقوں میں 7 کروڑ 73 لاکھ روپے کی لاگت سے 11 سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور کشادگی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس کی بدولت دوران سفر ذرائع آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔یہ بات پرویشنل ہائی ویز کے ترجمان نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ سکیمیں ٹینڈرنگ کے مراحل میں ہیں اور ورک آرڈر تفویض کرنے کے بعد سڑکوں کے یہ منصوبے ایک سے تین ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان منصوبوں میں 2 کروڑ 29 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل جڑانوالہ میں بچیانہ سے بچیکی روڈ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی جبکہ 1 کروڑ 29 لاکھ روپے سے جڑانوالہ سید والا روڈ سے پل برہان والی روڈ کی تعمیر و بحالی،ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے مرید والا ماموں کانجن روڈ چک نمبر509 گ ب سے 195 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ،ایک کروڑ روپے سے شیخوپورہ روڈ براستہ چک نمبر 200 ر ب سے بائی پاس کھڑریانوالہ روڈ،60 لاکھ روپے سے ماموں کانجن مرید والا روڈ سے چک نمبر 508 گ ب،31 لاکھ روپے سے چک نمبر 547 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ،10 لاکھ روپے سے جکر چوک سے دربار صلاح الدین براستہ دربار حبیب اللہ تک سڑک کی تعمیر و مرمت و بحالی اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔