فیسکو میں ترقیاں و تعیناتیاں

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)چیف ایگزیکٹو فیسکو رشیداحمد اسلم نے سپرنٹنڈنگ انجینئر فرسٹ سرکل مجاہد پرویز چٹھہ کو کرنٹ چارج کی بنیاد پر چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سپرنٹنڈنگ انجینئر ٹیکنیکل سروسز /ایم اینڈ ٹی انجینئر بشیراحمد کو کرنٹ چارج کی بنیاد پر یس ای فرسٹ سرکل لگا دیا گیا جبکہ حال ہی میں ترقی پانے والے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد عارف کو ایس ای ٹیکنیکل سروسز /ایم اینڈ ٹی تعینات کردیا گیا ۔