وزیر مملکت کل (ہفتہ) کو گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کریںگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کل 3دسمبر 2016 بروزہفتہ دن 11:00بجے 132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان طاہر شیخ نے یہاں بتایا کہ اس موقع پر منتخب عوامی نمائندے اور فیسکو افسران بھی موجود ہوں گے۔اس گرڈسٹیشن کو341.211 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔ اسے صرف سات ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیاہے حالانکہ اس نوعیت کے گرڈکی تعمیر پر عام طور پر نوماہ سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔