کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دس گرانفروشوں کو 25 ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دس گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے نورپور، فرید چوک،دھنولہ،بھائی والا،عبد اللہ پور،شیخوپورہ روڈ اور دیگر علاقوں میں پھل و سبزی فروش،چکن و نان شاپس،دودھ فروشوں کو چیک کیا اور مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی پر دکانداروں کو موقع پر ہی ایک ہزار سے چار ہزار روپے تک کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :