مختلف علاقوں میں فوڈ سنٹرز، ہوٹلزو ریسٹورنٹس کی چیکنگ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہبازسرورنے فوڈسیفٹی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں 50فوڈ سنٹرز،ہوٹلزوریسٹورنٹس کو چیک کیااورصفائی ستھرائی ودیگر معاملات بہتر بنانے کے حوالے سے نوٹس جاری کئے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گلفشاں کالونی میں شریں محل سویٹس اینڈ بیکرز،جڑانوالہ میں شکرگنج ڈیریزاورملت روڈ،گرین ٹائون،نورپور،جھنگ روڈ، چک جھمرہ،جڑانوالہ اوردیگرعلاقوں میں سویٹس،بیکرز،پان شاپس،نان سنٹرز،برگرپوائنٹس،ملک شاپس،پکوان سنٹرز،چاٹ شاپس اورکھانے پینے کی اشیاء کے دیگر سنٹرز کواشیاء ڈھانپ کرنہ رکھنے،گندے ماحول اوردیگر معاملات کوبہتر بنانے کی ہدایت کی۔