ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ۔کریک ڈائون کے دوران پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ64ملزمان کو گرفتار، منشیات فروشی میں ملوث 16ملزمان، ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران07ملزمان، شہر میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کیا جائے جس پرتمام ڈویژنل ایس پیز نے تمام تھانوںپر مشتمل سپیشل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں اور ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

لاہورکی تمام ڈویژنل پولیس نے ماہرانہ منصوبہ بندی سے کریک ڈائون کر تے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ64ملزمان کو گرفتار، 16منشیات فروش،07 ناجائز اسلحہ کے، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 8کلوگرام چرس 01کلو ہیروئن، 50بوتلیں شراب،04پسٹلز، 01بندوق ، 01رائفل اور150 سے زائد گولیاں برآمد کر لیں ۔اس کے علاوہ پولیس نے ناکہ بندی کر کے 10افراد کو مشکوک جان کر مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :