جنوبی پنجاب میں فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں ، ان منصوبوں سے خطے کی محرومیاں دور ہو رہی ہیں‘میٹرو بس پراجیکٹ ملتان کا جلد افتتاح ہو گا ، عوام کو بہترین ، آرام دہ اور باکفایت سفری سہولت میسر آئے گی‘ میٹروبس سسٹم کی مخالفت کرنے والے منصوبے کی کامیابی پر اس کی تعریف کر رہے ہیں ، میٹروبس سسٹم نے ٹرانسپورٹ کلچر بدل دیا ہے‘ وزیر اعلی شہباز شریف کی ملتان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:38

جنوبی پنجاب میں فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں ، ان منصوبوں سے خطے کی ..
لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح ہیںاور اس سے خطے کی محرومیاں دور ہو رہی ہیں اوران منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔میٹرو بس پراجیکٹ سے ملتان کے لوگوں کو بہترین ،آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر ہو گی اور اس منصوبے کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گاجس سے ٹرانسپورٹ کا جدید کلچر متعارف ہو گا ۔

وزیر اعلی نے یہ بات آج ملتان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور صوبائی وزیر رانا مشہود احمد بھی موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبوں کی مخالفت کر نے والے لاہور اور راولپنڈی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آنے پر اب ان منصوبوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس سسٹم سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کریں گے اور ان کا سب سے بڑا فائدہ یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبا ء وطالبات کو ہوگا اور والدین پر سفر کا مالی بوجھ کم ہو گا۔اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کو بتایا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خوشحالی آر ہی ہے وہ لوگ جو ملتان میں میٹرو بس کے حق میں نہیں تھے اب ان کے ذہنوں میں تبدیلی آگئی ہے اور وہ میٹرو بس منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کا جنوبی پنجاب سے نئے صوبائی وزارء کے انتخاب پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئیگی اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے سابق ایم اے شیخ طارق رشید کی والدہ اور ایم پی اے سلطانہ شاہین کے بھانجے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔ملاقات کرنے والوں میں ممبر قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر ،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، رائے منصب علی، سید مجاہد علی شاہ، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں اورسعید انصاری شامل تھے۔