معاشرتی مسائل کے حل کے لئے سوشل سائنسز پر توجہ بہت ضروری ہے، ڈاکٹر محمد نظام الدین

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:38

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں سوشل سائنسز میں تحقیق کے عنوان پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و بین الاقوامی نامور محققین، سکالرز اور یونیورسٹی طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ، پی ایچ ای سی ڈاکٹر محمد نظام الدین نے پاکستان میں سوشل سائنس کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی مسائل کے حل کے لئے سوشل سائنسز پر توجہ بہت ضروری ہے۔

اس میدان میں تحقیق سے ہی ہم معاشرے کی بہتری کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ تحقیق سے معاشرے کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اس سلسلہ میں طلبہ کے اندر جدید تحقیقی اور عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیقی ورکشاپ کو منعقد کروانے میں سنٹر آف گورننس اینڈ پالیسی کے ڈاکٹر یعقوب بنگش اور ڈاکٹر پیپا وردی نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ کانفرنس میں ڈاکٹر محمد وسیم (لمز) پروفیسر شفیق(بہاوالدین زکریا یونیورسٹی)، ڈاکٹر اقبال چاولہ (پنجاب یونیورسٹی) ، ڈاکٹر کرس (یونیورسٹی آف لندن)و دیگر محققین نے ورکشاپ میں شرکا ء کو تحقیق سے متعلق ٹریننگ دی۔

متعلقہ عنوان :