ڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان فون کال کامتن جاری کرنا افسوسناک ہے ، شیریں رحمان

حکومتی خارجہ پالیسی میں بہت بڑاگیپ ہے ،شگاف کی صورت میں پاکستان اوربھارت کے درمیان پالیسی کوبہت زک پہنچ سکتاہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماشیری رحمان نے کہاہے کہ امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان فون کال کامتن جاری کرنے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معلوم ہواکہ حکومت خارجہ پالیسی میں بہت بڑاگیپ ہے ،شگاف کی صورت میں پاکستان اوربھارت کے درمیان پالیسی کوبہت زک پہنچ سکتاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شیری رحمان کاڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم کے درمیان فون کال کامتن دفترخارجہ سے جاری نہیں ہوا،وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہوا،بغیراجازت کے کال فون کامشن جاری کرناسفارتی آداب کے خلاف ورزی ہے ۔خارجہ امورکے معاملات دفترخارجہ نہیں وزیراعظم ہاؤس چلاتی ہے ۔بلاشبہ دفترخارجہ کے افسران تجربہ کارہیں وہ ایسابیان جاری نہیں کرسکتے ،حکومت کایہ عمل سے پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچاسکاہے ۔(یاسرعباسی)