پولیس افسران اور اہلکاروں کے محکمانہ احتساب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نیچار ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے محکمانہ احتساب کے نظام کو مزید بہتر اور مئوثر بنانے کے لئے لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان ریجنز کے ڈی اینڈ آئی ونگز میں چار ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈی ایس پی رضا عباس نقوی کو بٹالین6، پی سی سے ڈی ایس پی ، ڈی اینڈ آئی لاہور، ڈی ایس پی شفقت رشید کو اینٹی ڈکیتی کوتوالی لاہور سے ڈی ایس پی ڈی اینڈ آئی، شیخوپورہ ریجن، خالد رشید، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈی ایس پی ، ڈی اینڈ آئی،فیصل آباد ریجن اورضیاء اللہ خان، ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری کو ڈی ایس پی، ڈی اینڈ آئی ، ڈی جی خان ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدرلاہور ، خالدمحمود کو ڈی ایس پی اینٹی ڈکیتی کوتوالی، لاہور، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی تنویرامجد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹُو سرگودھا کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی زاہد مجید کو ایس ڈی پی او ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کی خالی آسامی پرجبکہ ڈی ایس پی نوید مرتضٰی اور محمد ارشد ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولنگر کی خدمات ٹریفک پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں جن کی آئندہ تعیناتی کے احکامات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :