پانامہ لیکس کیس جتنا بھی طویل ہو فیصلہ ہوگا ، حکمران ہاریں گے ، شیخ رشید

ہم پیر فقیر نہیں لوگ جذبات کی ترجمانی کرنے پر پسند کرتے ہیں ،فضل الرحمن جیسے لوگ اسلام کا نام لے کر کسی اور کیلئے کام کرتے ہیں دولت مند ملک پر چھائے ہوئے ہیں، عمران چندہ اکٹھا کرنے کا ماہر ہے، پانامہ کیس میں شامل نہ ہونے پر پیپلزپارٹی پچھتائے گی، چار مطالبات مذاق ہیں، انٹرویو

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس جتنا بھی طویل ہو فیصلہ ہوگا اور حکمران ہاریں گے‘ اپوزیشن کا سیاسی منہ بھی سیاہ ہوگا۔ ہم پیر فقیر نہیں لوگ جذبات کی ترجمانی کرنے پر پسند کرتے ہیں فضل الرحمن جیسے لوگ اسلام کا نام لے کر کسی اور کیلئے کام کرتے ہین دولت مند ملک پر چھائے ہوئے ہیں عمران چندہ اکٹھا کرنے کا ماہر ہے پانامہ کیس میں شامل نہ ہونے پر پیپلزپارٹی پچھتائے گی۔

پیپلزپارتی کے چار مطالبات مذاق ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رسید احمد نے کہا ہے کہ لوگ ہمیں اس لئے پسند کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں پانامہ کا مقدمہ واضح ہے کہ شریف خاندان کرپٹ ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف عوام کی عدالت میں کیس ہار چکا ہے قانون کی عدالت میں ہارے گا انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو سیف الرحمن لے کر آیا ہے چیف جسٹس کی رخصتی کو نواز شریف کی جیت کے طور پر دکھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی وجہ سے نواز شریف کی بدنامی ہوئی پانامہ کیس جتنا مرضی طویل ہوجائے فیصلہ ہوکر رہے گا اور حکمرانوں کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن نہیں ایم کیو ایم تاریخ کے سب سے برے بحران سے گزر رہی ہے اس سے ہمدردی ہے اپوزیشن کا سیاسی منہ بھی سیاہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام پیسے والے کا نظام ہے فضل الرحمن جیسے لوگ اسلام کا نام لے کر اسلام آباد کیلئے کام کرتے ہیں اس ساری مارکیٹ میں واحد لیڈر عمران خان ہے۔

اس ملک میں دولت والے سیاست اور غریب ووٹ دینے کیلئے پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی پنجابی لیڈرنے کبھی مار نہیں کھائی یہ لوگوں کو مار کر آتے ہیں ہیں میں پانچ بار اس حلقے میں کامیاب ایک ہارا ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پانامہ کیس میں حصہ نہ بننے پر پچھتائے گی۔ بلاول بھٹو کے مطالبات مان بھی لیے جائیں تو عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگ یہ مطالبات مذاق ہیں۔ (عابد شاہ)