عمران فاروق قتل کیس، ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں محمد انور، افتخار حسین اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

عمران فاروق قتل کیس، ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں محمد انور، افتخار ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں محمد انور، افتخار حسین اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران زیر حراست مبینہ قاتلوں کی جانب سے قتل کے احکامات ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں کی جانب سے دیے جانے کا الزام عائد کیا گیا۔ مبینہ قاتلوں کے بیان کے بعد ایم کیو ایم لندن کے رہنماوں محمد انور، افتخار حسین اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔