میں وقت کی پابندی میں یقین رکھتا ہوں اگر کوئی افسر 9.30بجے دفتر نہیں پہنچ سکتا ہے تو اسے ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے گھر پر بیٹھنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری فوڈ اور دیگر 16افسران کو بروقت ڈیوٹی پر نہ آنے پر ایکپلینیشن (Explamation) جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں وقت کی پابندی میں یقین رکھتا ہوں اگر کوئی افسر 9.30بجے دفتر نہیں پہنچ سکتا ہے تو اسے ڈیوٹی ادا کرنے کے بجائے گھر پر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی صبح ساڑے 9بجے نیو سندھ سیکریٹریٹ کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔

وہ فرسٹ فلور سے لیکر 6فلور تک دفاتر میں گئے اور زیادہ تر افسران بشمول سیکریٹری فوڈ غیر حاضر تھے اور سیکریٹری فوڈ سجاد عباسی کی غیر حاضری کا سیریس نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو ہدایت کی کہ انہیں ایکپلینیشن جاری کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ اگر سیکریٹری جوکہ محکمہ کا سربراہ ہوتا ہے وہ بروقت آفیس نہیں پہنچ سکتا ہے تو اسکے ماتحت کس طرح وقت پر آئیں گے۔

انہوں نے مختلف محکموں کے 16سینئر افسران جوکہ غیر حاضر تھے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ انہیں شوکاز نوٹیس جاری کریں اور انہیں رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ میں ان سست افسران کو آخری موقعہ دے رہا ہوں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ افسران غیر حاضر پائے گئے تو انہیں معطل کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :