کوئٹہ میں ایف سی اورقانون نا فذکرنے والے اداروں کی کارروائی،6 افغان باشندے اورجرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) کوئٹہ ائیرپورٹ کے ملحقہ علاقے میں ایف سی اورقانون نا فذکرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افغان باشندے اورجرائم پیشہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ کے ملحقہ علاقے میں ایف سی اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے کومبنگ آپریشن کرکے بغیرکاغذات کے 6 افغانی باشندوں کو حراست میں لے لیا جن سے 2 پسٹل برآمد کرلیے۔درایں اثناء ایف سی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کرکے بالنگورکے علاقے میں 2 اشتہاری ملزمان گرفتارکرکے انکے قبضے سے 6کلوگرام منشیات اوراسلحہ برآمد کرلیا۔مزیدتفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :