محکمہ اینٹی کرپشن کی سندھ کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، مختیار کار اور پرنسپل سمیت 3 گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپٹ عناصرین کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر کے سندھ کہ مختلف شہروں سے کرپشن اور بدعنوانیوں کے الزامات میں مختیار کار اور پرنسپل سمیت 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان مختار بھٹو کی سربراہی میں اینٹی کرپشن نے کارروائی کر کہ مٹیاری کے مختیار کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

مختیار کار عرفان احمد عالمانی کو رشوت لیتے ہوئے رنگی ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور کارروائی میں اینٹی کرپشن نے محکمہ روینیو کے پٹواری کو جامشورو سے گرفتار کرلیا۔ پٹواری شیر علی لاشاری پر 12 مقدمے درج تھے آج گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم پر تھانہ بولا خان میں سرکاری زمین کے ریکارڈ میں جعلسازی کے الزامات ہیں۔ ایک اور کارروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر دادو کی سربراہی میں پھلجی سے اسکول کے پرنسپل محمد نواز جمالی کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ عثمان غنی صدیقی نے گرفتاریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار مختیار کار نے جائیداد کی اونرشپ تبدیل کرنے کے غرض سے رشوت طلب کی تھی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کے درخواست گزار کی شکایت پر ٹیم نے کامیاب کاروائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :