فائربریگیڈ کے فائر ٹینڈروں کو پانی کی مسلسل فراہمی سے آگ پر جلد قابو پالیا گیا اور مزید نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈینسوہال کے قریب کیمیکل کے گودام میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے عمل میں امدادی کارکنوں اور فائربریگیڈ کے فائر ٹینڈروں کو پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی خصوصی ہدایت پرایم ڈ ی واٹربور مصباح الدین فوری طور پر دیگر حکام کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے جبکہ واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمر جنسی نافذ کردی گئی،واٹربورڈ کے 40سے زائد ٹینکروں نے فائرباؤزرز کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جس کے باعث آگ پر جلد قابو پالیا گیا اور مزید نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرانے کا حکم دیدیا تھا تاکہ فائربریگیڈ کو پانی پہنچانے والے ٹینکروں اور فائربریگیڈز کی روانی میں کوئی فرق نہ پڑے دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے صنعتوں تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں فائرفائٹنگ کا انتظام ہونا چاہیئے خصوصاً بلند و بالا عمارتوں میں ایسے حادثات سے نمٹنے کیلئے پانی کے خصوصی ٹینک ہونے چاہیں ان میں ہر وقت پانی موجود رہنے سے آتشزدگی کے واقعات پر جلد قابو پانا ممکن ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :