ملک میں جنوری تک خشک سالی رہنےکا امکان ہے: ڈی جی موسمیات

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2016 21:16

ملک میں جنوری تک خشک سالی رہنےکا امکان ہے: ڈی جی موسمیات

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء) ڈی جی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں جنوری تک خشک سالی رہنےکا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈی جی غلام رسول کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک میں خشک سالی کی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک میں جنوری کے ماہ تک بارشیں نہ ہونے کا امکان ہے جس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہونے کا خطرہ ہے۔