راولپنڈی ، پولیس نے ماہ نومبر میں65 منشیات فروش پکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کی

28افراد سے غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کی400 سے زائد افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی، 94اشتہاری گرفتار کئے، رپورٹ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) راولپنڈی کے 5 تھانوں کی پولیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں65 منشیات فروش پکڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کر نے کے 28افراد سے غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کی400 سے زائد افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی جبکہ 94اشتہاری گرفتار کئے گئے راولپنڈی پولیس کے تھانوں صادق آباد ، وارث خان ، سٹی ، رتہ امرال اور سول لائن میں نومبر میں اشتہاریوں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کی گئی ایس ایچ او تھا نہ سٹی مرزا یوسف رضاکے مطابق نومبر میں منشیات کے 5،غیر قانی اسلحے کے 3مقدمات درج کئے گئے جبکہ97افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی،اور 11اشتہاری گرفتار کئے گئے جبکہ قتل کے ایک مقدمہ میں3 ملزمان چالان کرنے کے علاوہ10ہزار سے زائد پتنگیں پکڑی گئیں،ادھر ایس ایچ او تھانہ سول لائن ملک آفتاب کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں قمار بازی کی2، اسلحہ کے تین ،منشیات کی17مقدمات درج کئے گئے ، 24افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی 21اشتہاری گرفتار کئے گئے جبکہ زیر تفتیش مقدمات کی تعداد130 سے کم کرکی97کی گئی،ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال غلام اصغر چانڈیا کے مطابق اسلحہ کی19،منشیات کی14 گیس ری فلنگ کے 6، پتنگ بازی کی2مقدمات درج کرنے کے علاوہ165افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی ، 2ڈکیت گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بر آمد کیا گیا 10اشتہاری گرفتار کئے گئے،تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او یاسر ربانی کے مطابق چور ی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 2 بڑے گینگ گرفتار کئے گئے جبکہ40اشتہاری گرفتار کرنے کے علاوہ منشیات کی18مقدمات درج کئے گئے ایل پی جی گیس سلنڈروں کی ری فلنگ کی2مقدمات درج کئے گئے لاکھوں رو پے مالیت کا مسروقہ مال اور کاریں و موٹرسائیکل بر آمد کئے گئے،133 افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی ایس ایچ او تھانہ وارث خان چوہدری محمد ریاض کے مطابق12 اشتہاری گرفتار کئے گئے 113کلو مضر صحت گوشت بر آمد کیا گیا ، منشیات کی11اسلحہ کی3 مقدمات درج کئے گئے ،100سے زائد افراد کیخلاف انسدادی کاروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :