ٹرمپ نے نواز حکومت کو ٹرمپ کردیا ہے، حلیم عادل صدیقی

امریکی صدر کے فون سے شریف فیملی کا کسی غلط فہمی کا شکارہونا خودفریبی سے کم نہیں، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:22

ٹرمپ نے نواز حکومت کو ٹرمپ کردیا ہے، حلیم عادل صدیقی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نواز حکومت کو ٹرمپ کردیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے فون سے شریف فیملی کا کسی غلط فہمی کا شکارہونا خودفریبی سے کم نہیں ،ایسا لگتاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں ویلہ بیٹھاہے جو وزیراعظم کی تعریفوں کے قصیدے پڑھ رہاہے ۔

اس ٹیلی فونک گفتگو سے امریکا کی پاکستان کی طرف نہ تو پالیسی بہتر ہوسکتی ہے اور نہ ہی وہ پانامہ کے کیس سے بچ سکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کی تقریروں اور تحریروں کے ساتھ ان کے خاندان والوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں حکومت کے وکیل اور وزرا بار بار میڈیا کے سامنے آکر قوم اور عدالت کاوقت برباد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،شریف برادران کی زندگی کرپشن کے مقدمات سے بھری پڑی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اس ملک کے اداروں کو کسی قابل سمجھا ہی نہیں ہے، ملک میں موجود تحقیقاتی ادارے بھی حکومت کے دبائو میں رہ کر کام کرتے رہے جس کی وجہ سے یہ لوگ ملکی خزانے کو دل کھول کر لوٹتے رہے، بعدازاں انہوں نے نیوز چینلوں کی بندش کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے کراچی پریس کے باہر بیٹھے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیوز چینلوں کی بندش پاکستانیوں کی آواز کو بند کرنے کے مترادف ہے ،زرائع ابلاغ کا ملکی ترقی میں اہم رول ہوتاہے ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے ،صحافیوں کے روزگار پر لات مار کر حکومت کبھی پھل پھول نہیں سکتی اس سچائی کی آواز کو جتنا دبایا جائے گا اتنی ہی یہ آگ بڑھکے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کا ملکی ترقی میں اہم رول ہوتاہے ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔ #