کراچی،سندھ اسمبلی میںپاس خلاف اسلام بل کیخلاف اہلسنّت والجماعت کے تحت صوبے بھر میںیوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سندھ اسمبلی میںپاس کردہ خلاف اسلام بل کیخلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان کے تحت سندھ بھرمیںیوم احتجاج منایا گیا، جامع مسجدصدیق اکبرؓایف ٹولانڈھی میںمرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،مرکزاہلسنّت جامع مسجدصدیق اکبرؓ میںعلامہ تاج محمد حنفی،جامع مسجدگلزارمدینہ مظفرآبادکالونی لانڈھی میںسیدمحی الدین شاہ،جامع مسجدابراہیم خلیل اللہ ابراہیم گارڈن ملیر میں مولانا خالد محمودارشدنے اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میںپیپلزپارٹی کی حکومت روشن خیالی اورلبرل ازم کی دنیا میں اس قدرکھوگئی کہ اب انہوںنے براہ راست اسلام کوٹارگٹ بناناشروع کردیاہے،اٹھارہ سال سے کم عمرغیرمسلموںپرقبول اسلام کی پابندی دین اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے،اس طرح کے قوانین توآج تک کسی غیرمسلم ملک نے بھی بنانے کی جسارت نہیں کی،پاکستان کے کروڑوںعوام کامطالبہ ہے کہ اس بل کوفوری طورپرواپس لیاجائے،اگربل کی واپسی میںدیرکردی توکوئی بعید نہیں کہ چندافرادکے سنگین جرم کاعذاب پوری قوم کوبھگتناپڑے،قائدین نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ کے ضمنی الیکشن میں امیر عزیمت علامہ حق نوازجھنگوی شہیدؒکے صاحبزادے مولانامسرورنوازجھنگوی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ 48ہزارسے زائدلوگوںکامولانامسرورنوازکے حق میںووٹ کاسٹ کرنا اہلسنّت والجماعت کی عوام میں بے پناہ مقبولیت کی دلیل ہے،اہلسنّت والجماعت ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی اورملکی ترقی کیلئے ہرکرداراداکرنے کوتیارہے،علاوہ ازیں قائدین نے اہلسنّت والجماعت کراچی کے صدرعلامہ رب نوازحنفی کی بلاجوازگرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اہلسنّت نے کراچی میںقیام امن کیلئے سینکڑوںجانوںکانذرانہ پیش کیا،لاشوں پہ لاشیںاٹھانے کے باوجودکبھی قانون کوہاتھ میںنہیںلیا،ہمیشہ صرف امن ہی کادرس دیا،اس کے باوجودآئے روزرہنمائوںاورکارکنان کی بلاجوازگرفتاری سمجھ سے بالاترہے،ہم امن کے داعی، ہر موقع پردہشت گردی کی مذمت کرتے آئے،قیام امن کیلئے انتظامیہ نے جب بھی مددطلب کی ہم نے فورالبیک کہتے ہوئے باوجودمظالم سہنے کے اپنابھرپورتعاون کیا،انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اس بات کے گواہ ہیں،علامہ ربنوازحنفی کوفوری طورپررہاکرکے اہلسنّت میں پائی جانیوالی تشویش کاخاتمہ کیاجائے۔

#

متعلقہ عنوان :