پاکستان میں بڑھتی بچوں کی شرح اموات انتہائی تشویشناک ہے، افتخار عالم

ملک بھر میں سالانہ 3 لاکھ 50 ہزار بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے مر جاتے ہیں،سیکرٹری انفارمیشن پاک سرزمین پارٹی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سیکریٹری انفارمیشن پاک سر زمین پارٹی افتخار عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بچوں کی شرح اموات انتہائی تشویشناک ہے، ملک بھر میں سالانہ 350000بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے مر جاتے ہیں اور بقیہ ماند ہ ذہنی اور جسمانی کمزوری کا شکار ہو رہے ہیں ، جسکی وجہ غذائی قلت ، پینے کے صاف پانی کا بحران اور معیاری ادویات کا نہ ہونا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک پو ری نسل غیر تواناافراد پر مشتمل ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ہم پاکستان کے مستقبل کولے کر پریشان ہیں کہ آئندہ آنے والی دیہائیوں میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوگا ،حکومتِ وقت اسے بر وقت حل کرنے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ ان ہلاکتوں کی ذمہ دار بلواسطہ یا بلا واسطہ حکومت ہے جس کی تر جیحات میں یہ مسئلہ ہی نہیں ،ہماری نظر میں اس مسئلہ کی بنیادی وجہ ملک میں موجود کرپٹ نظام ہے جس کی وجہ سے یہ تمام مسائل جنم لے رہے ہیں، یہ کرپشن کا نظام لاکھوں معصوم بچوں کی زندگیاں نگل رہا ہے ۔

#