کراچی ،سندھ ہائی کورٹ کا رینجرز اختیارات سے متعلق درخواست پر 2ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق دائر درخواست پر 2ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا فیصلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا کوئی نہیں حکومت سندھ صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ رینجرز کو فوری اختیارات دئیے جائیں۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر نی2 ہفتوں میں تحریری جواب جمع نہیں کرایا تو عدالت مناسب فیصلہ جاری کرے گی۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے۔#

متعلقہ عنوان :