کوئٹہ ،نماز جمعہ کے دوران مساجد ، امام بارگاہوں اور سرکاری دفاتر کی سخت سیکورٹی کی گئی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے دوران تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور سرکاری دفاتروں کی سخت سیکورٹی عمل میں لائی گئی تمام ایس پیز کوئٹہ میں نماز جمعہ کے دوران مساجد اور امام بار گاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دی اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں اور کوئٹہ شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تمام ایس پیز ،ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز اور پولیس افسران کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کر نے کے ساتھ ساتھ شہر میں مختلف مقامات پر چیکنگ اور گشت کا بھی موثر انتظام کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :